ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: وزیر داخلہ جی پرمیشور ایس سی ، ایس ٹی سرٹیفکٹ جدوجہد سےمحسوس کی گرمی  

بھٹکل: وزیر داخلہ جی پرمیشور ایس سی ، ایس ٹی سرٹیفکٹ جدوجہد سےمحسوس کی گرمی  

Mon, 25 Dec 2023 20:47:57    S.O. News Service

بھٹکل:24؍دسمبر(ایس اؤ نیوز ) اتوار کو بھٹکل کادورہ کرنے کے دوران ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور کو شہر میں پچھلے دو تین برسوں سےجاری ایس ٹی،  ایس سی سرٹیفکٹ جدوجہد معاملہ کی گرمی بہتر طورپر محسوس ہوئی۔

وزیر داخلہ کی آمد کا پتہ چلتے ہی دلت سنگھرش سمیتی کے ممبران کوٹیشور روڈ کے قریب والی شاہراہ کے درمیان جی پرمیشور کی کارروک کر کہا کہ ضلع میں اصلی  دلتوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے جو دلت  نہیں ہیں انہیں پسماندہ ذات کی سند نہیں دی جانی چاہئے۔ وزیر داخلہ سے کہا گیا کہ میڈیکل تعلیم حاصل کرنا اصل دلتوں کے لئے ممکن نہیں ہوپارہاہے۔ جو پسماندہ نہیں ہیں وہ ریزرویشن کا فائدہ اٹھار ہےہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روک لگائی جائے۔ اس موقع پر اپنی کار سےنیچے اترے وزیر داخلہ نے راستے کنارے نصب کئے گئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویر کو چراغ جلا کر عقیدت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد دلت سنگھرش سمیتی کے مطالبہ پر غور کرنے  ڈپٹی کمشنرکو ہدایات دیں۔ اس موقع پر ضلع نگراں کار وزیر منکال وئیدیا، ودھان پریشد کے رکن منجوناتھ بھنڈاری ، ڈی سی گنگوبائی مانکر، ایس پی وشنووردھن ، دلت سنگھرش سمیتی کے لیڈران دیپک کوڈالکر کاروار، تلسی داس پاؤسکر، رویندر سبامنگل ، ششی کانت پالیکر، ماروتی پاؤسکر وغیرہ موجود تھے۔

موگیر وں کے مسئلہ کی سماعت : دلتوں سے ملاقات کے بعد وزیرداخلہ جی پرمیشور موگیر سماج کے لوگوں سے ملنے اس مقام پر پہنچے جہاں پچھلے دو تین برسوں سے موگیر طبقہ ایس سی ، ایس ٹی سرٹیفکٹ کامطالبہ لےکر احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ وہاں احتجاج میں شریک موگیر طبقہ کے اسکولی بچوں کی شکایات کی سماعت کی۔ اسکولی بچوں نے کہاکہ ہمیں ایس سی ، ایس ٹی سرٹیفکٹ نہیں دی جارہی ہے، جو کہ غیر قانونی ہے۔ ہمارے تعلیمی مسائل اور مشکلات کو ہم بیان نہیں کرسکتےہیں۔ ہمارے اسلاف پسماندہ تھے اس کے باوجود ہمیں پسماندہ  سہولیات  سے  محروم کیاجانا بہت بڑی ناانصافی ہے۔ وزیر داخلہ نے احتجاجیوں کو تیقن دیا کہ کُلتا شاستری کی رپورٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر نگراں کار وزیر منکال وئیدیا ،  ڈی سی گنگوبائی مانکر، ایس پی وشنووردھن ،موگیر سماج کے لیڈران جٹگا موگیر، موگیر سماج کے صدر انپا موگیر، نارائن موگیر، بھاسکر دئیمنے ، شری دھر موگیر، لکشمن موگیر وغیرہ موجود تھے۔


Share: